ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمالی کینرا تعلیمی ضلع میں 28 بچے نہیں جارہے ہیں اسکول

شمالی کینرا تعلیمی ضلع میں 28 بچے نہیں جارہے ہیں اسکول

Sun, 19 Jan 2020 20:24:12    S.O. News Service

کاروار 19/جنوری (ایس او نیوز) شمالی کینرا تعلیمی ضلع میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کا سروے مکمل ہوگیا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ 6سال سے  14 سال کے جملہ 28بچے امسال اسکول سے باہر ہیں۔6جنوری سے 13جنوری کے دوران یہ سروے کیا گیا تھا۔

 تعلقہ جاتی تفصیل کے مطابق کاروار 3، انکولہ 6، کمٹہ 9،ہوناور 7اور بھٹکل تعلقہ میں 3بچوں نے اسکول میں اپنی تعلیم جاری نہیں رکھی ہے۔

محکمہ تعلیمات کے آفیسر شریکانت کے مطابق گزشتہ سال کیے گئے سروے کے مطابق جن 30بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی ان میں سے بعض بچے اس ضلع سے نقل مکانی کرکے کہیں اور چلے گئے ہیں، تو کچھ بچوں کی عمر مقررہ حد سے آگے نکل گئی تھی۔ گزشتہ سال کے بچوں میں سے صرف 7بچے امسال کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ان 28بچوں میں 9طلبہ ایسے ہیں جو کسی معقول جواز کے  بغیر مسلسل اسکول سے غیر حاضر رہتے ہیں۔ جبکہ 12نئے بچوں کا نام اسکول سے باہر رہنے والی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
 


Share: